صفدرآبادکے فیملی پارک میں آوارہ گردوں کا راج،خواتین کو مشکلات

صفدرآباد(نامہ نگار) صفدرآباد کے شہریوں نے فیملی پارک میں جا کر وقت ضائع کرنے پر اور غل غپاڑہ کرنے کو ضروری سمجھا ۔یہ بتانا ضروری ہے کہ میونسپل کمیٹی کے دفتر سے متصل ایک ایکڑ جگہ پر فیملی پارک بنایا گیا جو کہ سابق ناظم سٹی حاجی محمد جمیل رحمانی نے ہائوس سے منظوری لے کر بنیاد رکھی تھی ۔سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خالد بھٹی نے پارک کی جگہ پر روڈ کے اوپر بنی دکانیں مسمار کر کے پارک کو وسیع کیا ،چار دیواری کروائی ، پھول بوٹے لگوائے ،پارک والی جگہ پر قبل ازیں واٹر سپلائی کے نظام کی تنصیب کی گئی تھی اور شہریوںکو ایک عرصہ تک پینے کا صاف پانی سپلائی ہوتا رہا جس سے شہری بہت خوش تھے،شہری پانی کا بل بھی ہنسی خوشی ادا کرتے تھے لیکن بعد میں نکمے لوگ عہدوں پر بیٹھ گئے اور انہوں نے مال پانی کے چکر میں یہ عوامی مفاد کا منصوبہ سرے سے
ہی ختم کر کے نام و نشان مٹا دیا ۔پارک لوگوں سے بھر گیا کیوں بھرا صرف آوارہ گردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں