صفدرآباد(نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام،گوشت فروخت کرنیوالے اپنے من مرضی کے ریٹ پر ڈٹ گئے۔صفدرآباد میں چھوٹا گوشت بدستور2200 روپے سے 2400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے کوئی سرکاری ادارہ سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل نہیںکروا سکا،اسسٹنٹ کمشنر نے توشائد خود کو آئیسو لیٹ کر رکھا ہے،سرکاری قیمت تو 1800 روپے کلو ہے لیکن کیا مجال کہ قصائی حضرات نے حکومتی ریٹ تسلیم کیا ہو اس کا مطلب ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس یا پھر سرکار نے بٹیروں نے طرح آنکھیں ہی بند کر رکھی ہیں۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو مارکیٹ میں رپورٹنگ کرتے دیکھ کر سوال کیا کہ صفدرآباد میں گوشت مہنگا بیچا جا رہا ہے حکومت ایکشن کیوں نہیں کرتی ؟اس پر عوام نے اپنا غم و غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کسی جگہ سرکاری ریٹ نظر نہیں آ رہے ۔ سبزی ،فروٹ وغیرہ سب کچھ مہنگا ہے،حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ پر بکتا نظر آنا چاہیئے۔




