صفدرآباد(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشو یس، ایک اور شہری اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔ کمیٹی روڈ پر نیشنل بنک کے بالمقابل فارمیسی کا مالک موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اطلاعا ت کے مطابق صفدرآباد کارخانہ بازار کے محمد فیضان مقصود نے فارمیسی کی شاپ بنا رکھی ہے ،حسب معمول شاپ پر آکر اپنی موٹر سائیکل ہنڈا سیونٹی دکان کے باہر کھڑی کی اور کام میںمشغول ہو گیا۔تھوڑی دیر کے بعد اس نے دکان کے باہر دیکھا تو اس کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔فیضان مقصود نے قرب و جوار میںموٹر سائیکل تلاش کی لیکن بات نہ بنی۔کمیٹی روڈ پر دکانداروں کے سی سی ٹی وی کیمروں پر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ایک نقاب پوش نوجوان فارمیسی کے باہر گھومتا ہوا موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہوا اور موقع ملتے ہی موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے چلتا بنا۔موٹر سائیکل چوری کی پولیس اسٹیشن صفدرآباد کو رپورٹ کی گئی جس پر پولیس تھانہ صفدرآباد نے نا معلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر بجرم381A ت پ درج کر کے چور کی تلاش شروع کر دی۔




