صفدرآباد(نامہ نگار)احترام رمضان نامی آرڈیننس کا نام تو عوام نے سنا تھالیکن اس قانون پر عمل آج تک نہیں دیکھا ۔افسوس صد افسوس کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک میں اسلام نافذ نہ ہو سکا ،ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے عمل سے کوسوں دور ہو گئے۔علامہ اقبال نے تو کہا تھا،،،،،،زباں سے کہہ بھی دیا لا الٰہ تو کیا حاصل،،،،دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح صفدرآباد بھی کسی سے پیچھے نہیں۔آپ کو یقین نہ آئے تو ٹائم نکال کراس شہر میں تشریف لائیں اور رمضان شریف کی بے حرمتی اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔بازاروں میںہوٹل کھلے ہیں،لوگ کھانا کھا رہے ہیں،سموسے پکوڑوں پر ہاتھ صاف ہو رہا ہے،مشروب پیا جا رہا ہے ،چائے کی چسکیاں لگ رہی ہیں،سگریٹ پی جا رہی ہے۔طریقہ واردات یہ ہے کہ ہوٹلوںپر قناتیں لگا دی گئی ہیں۔ کیا شہر میں سب لوگ بیمار ہیں یا سب مسافر ہیں۔




