صفدرآباد(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن سانگلہ ہل کے انتخابات2025-2026ء میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار یاسر ذوالفقار چوہدری بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔انہوں نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی سمیٹی۔ان کی جیت کی خبر سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے دپٹی جنرل سیکریٹری محمد صدیق وائیں،پیپلز یوتھ کے جنرل سیکریٹری سانول صدیق وائیں،سٹی صدر محمد منشاء چوہدری،انجمن تاجراں انارکلی بازار صفدرآباد کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد اور دیگر پارٹی کارکنوں نے نئے منتخب صدر بار سانگلہ ہل یاسر ذوالفقار چوہدری کو مبارکباد دی ہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ان تمام دوستوںکا بھی جنہوںنے ساتھ دیا ۔ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔




