صفدرآباد(نامہ نگار)ڈاکخانے کے لیٹر بکس کہاں چلے گئے کون انہیں اتار کر لے گیا۔ صفدر آباد کا ایک شہری ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ وہ ایک لیٹر (خط) پوسٹ آفس کے باہر نصب لیٹر بکس میں ڈالنے گیا ،شام کا وقت تھا ،ڈاکخانہ تو بند تھا جب جا کر دیکھا تو پوسٹ آفس کے باہر کوئی لیٹر بکس نظر نہ آیا لوگوں سے پوچھا تو سب نے کہا کہ ہم تو خود حیران ہیں ۔اگلی صبح لاہور جانا تھا اوروہاں جا کر پوسٹ کیا ۔یہ بات لکھنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ڈاکخانہ سے آپ کو پوسٹ کارڈ لفافہ ملتا ہے جو کہ غالباً تیس روپے کا ہے ۔اب کوئی آدمی وہ لفافہ کیسے پوسٹ کرے کیونکہ لیٹر بکس تو نظر ہی نہیں آتے ،شہری سوچتے ہیںکہ لیٹر بکس کدھر گئے ۔پہلے تو ریلوے اسٹیشن اور شہر کے کئی چوکوں میں لیٹر بکس لگے ہوئے تھے انہیں کون اتار کر لے گیا۔




