صفدر آباد میں ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور بنایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے پھاٹک خانقاہ ڈوگراں روڈ صفدرآباد پر فلائی اوور کی تعمیر وقت کا اہم تقاضا ہے۔بات سمجھنے کی یہ ہے کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر اکا دکا گاڑیوں کا اسٹاپ ہے لیکن سارا دن اس ٹریک پر تیز رفتار گاڑیاں اور مال بردار گاڑیاں گزرتی ہیں جس وجہ سے شہر کا یہ پھاٹک اکثر بند رہتا ہے۔خانقاہ ڈوگراں روڈ پر ٹریفک رک جاتی ہے۔گاڑی کے انتظار میں ٹائم ضائع ہوتا ہے ۔کسی نے اپنے کام کے لئے دوسرے شہر جاناہوتا ہے اور کسی نے لائن پار آباد ی سعید نگر،کیڑا منڈی،کرسچیئن کالونی یا اپنے گائوں اپنے گھر جانا ہوتا ہے ۔پھاٹک بند ہونے سے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے ،اس ملک میں کسی کو وقت کی قدر تو معلوم نہیں،ڈھنگ ٹپائو پر کام چلتا ہے۔ایک مسلم لیگ نون ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے منصوبے بنا کر مکمل کرتی ہے ،سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کے منصوبے اس کا مشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں