صفدر آباد میں قبرستان کے قریب سے ریڑھی بازار ختم

صفدرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد میاں عدیل اسلم نے مرکزی قبرستان صفدرآباد کے مین گیٹ کے باہر قبرستان کی مغربی دیوار کے ساتھ ساتھ تحصیل چوک تک لگائے گئے ریڑھی بازار کو ختم کروا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ریڑھی بازار کے دکانداروں کو اسسٹنٹ کمشنر نے جگہ الاٹ کی تھی اور انہیں کام کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر سائبان لگوا کر دیئے تھے،اچانک حکم دیا گیا کہ صبح تک تمام دکانیںختم کر دی جائیںاور اپنا اپنا سامان اٹھا لیں ،یہ حکم سن کر ریڑھی لگانے والے ہکا بکا رہ گئے اور سرکاری احکامات پر سر تسلیم خم کر دیا ۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے وہاں جا کر دیکھا تو سب دکاندار اپنا سامان وغیرہ لے جا چکے تھے اور سائبان اتار دیئے گئے تھے البتہ سائبانوں کے جنگلے لٹکے ہوئے پائے گئے۔قبرستان صاف نظر آ رہا تھا اس سے قبل ان دکانوں کی وجہ سے قبرستان نظر نہیں آتا تھا کیونکہ ریڑھی بانوں نے سارا نقشہ ہی ڈھانپ دیا تھا ۔کوئی دکاندار نہ ملا جس سے بات چیت ہوتی اور ان کا موقف لیا جاتا تاہم راہگیروں نے کمنٹس میںبتایا کہ ریڑھی بازار کا بڑا فائدہ تھا یہاں سے چیزیں آسانی سے سستے داموں مل جاتی تھیں اب علم نہیں کہ ریڑھی بازار کہاں شفٹ ہو گا یا کہ اسی جگہ پختہ دکانیں بنا کر ریڑھی بازار کے دکانداروں کو دی جائینگی،واللہ اعلم ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں