صفدر آباد کے غفاری چوک میں ڈکیتی کی واردات

صفدرآباد(نامہ نگار)غفاری چوک گھلے باجو ے روڈسانگلہ ہل میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، ڈاکو چور کروڑوں روپے مالیت کی لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق گھلے باجوے روڈ پر ڈاکٹر بشارت علی کے گھر چور ڈاکوصبح سات بجے داخل ہوئے اور دن گیارہ بجے تک لوٹ مار کرتے رہے۔اس دورا ن انہوں نے گھر میںموجود افراد کو باندھ دیا،منہ بند کر دیئے اور مال اکٹھا کرتے رہے ۔محلے میں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔شہر میں ڈکیتیوں اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سخت سے سخت تر اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں