صفدر آباد کے قبرستان میں آوارہ کتوں کی بھرمار،فاتحہ خوانی کرنیوالوں کو مشکلات

صفدرآباد(نامہ نگار)مقامی قبرستان میں کتوں اور دیگر جانوروں کی بھرمار،قبرستان میں حفاظت کیلئے صرف ایک ہی شخص سائیں محمد عار ف حسین کام کر رہا ہے اور اسے ماہانہ بنیاد پر دس پندرہ ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے جو کہ انتہائی نا کافی ہے۔موجودہ مہنگائی کے دور میں اتنے کم پیسوں سے فیملی کے ساتھ گزر اوقات مشکل ہے۔ایک آدمی اتنا سارا کام بھی نہیںکر سکتا کم از کم دو بندوں کو قبرستان کی ڈیوٹی دی جائے۔ڈپٹی کمشنر قبرستان کو محفوظ بنانے کے لئے فنڈز جاری کریں۔قبرستان میںآواروں کتوں کی بھرمار سے شہریون کو پریشانی لا حق ہے جو اپنے پیاروںکی قبروں پر فاتحہ خوانی کے جاتے ہیںتو آوارہ کتوں سے خو ف کی فضا قائم ہوتی ہے۔یہ کتے قبروں کے اوپر چڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں یا پھر پرانی قبروں کی آڑ میںبھی اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اور قبروں کو کریدتے رہتے ہیں۔ایک بندہ پورے قبرستان کی حفاظت نہیںکر سکتا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار نے قبرستان کا وزٹ کیا تو پتہ چلا کہ سائیںعارف حسین سارا دن ڈیوتی دیتا ہے اور رات کو بھی حفاظت کرتا ہے مقامی انتظامیہ(پرائیویٹ) نے اسے رہنے کیلئے قبرستا ن کے کونے پر پرانے بنے ہوئے گھر میںرہائش دے رکھی ہے جہاں اس کی فیملی رہتی ہے۔بیچارہ بڑی محنت سے کام کرتا ہے اور اجرت بہت کم ملتی ہے۔اسکی تنخواہ میں مہنگائی کی نسبت سے اضافہ کیا جائے نیز ایک اور بندہ اس کے ساتھ کام کرنے کیلئے مہیا کیا جائے۔قبرستان کی شمالی دیوار ریلوے لائن والی پر لوہے کے مضبوط جنگلے لگوائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں