صنعتوں پر مزید10فیصد سپر ٹیکس لگانے پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیمبرآف کامرس کے سابق چیئرمین رانا حیدر نواز،ایپٹما کے وائس چیئرمین عمار سعید شیخ نے 13صنعتوں کے بعد 5 مزیدصنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو ٹیکس لگانے کے روایتی طریقہ کے بر عکس ”سپر پرفارمنس” کے ذریعے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ابھی اسمبلی سے سالانہ بجٹ منظور نہیں ہوا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی پر ظالمانہ منی بجٹ ” ٹھونس دیا ہے۔ حکومت کو ایسا انتہائی قدم اٹھانے سے قبل اس کے مثبت اور منفی پہلوئوں کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اُنکے بعد سماجی و معاشی مضمرات پر بزنس کمیونٹی سے بھی تفصیلی مشاورت کرنی چاہیے تھی تاکہ اس صورتحال سے نکلنے کا کوئی بہتر طریقہ کار تجویز کیا جا سکتا ۔ انہوں نے سپر ٹیکس کو اضافی بجٹ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جہاں صنعت و تجارت کا شعبہ بُری طرح متاثر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں