کمالیہ(نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں سے معروف پاکستانی صنعت کار،بزنس لیڈر، اورپاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد کاشف اشفاق نے کمشنر آفس میں ملاقات کی اور فرنیچر سازی کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، مقامی دستکاری کو فروغ دینے اور اسے عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے جاری کاوشوں بارے آگاہ کیا۔میاں کاشف اشفاق نے چنیوٹ فرنیچر انڈسٹری کی اپ لفٹنگ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔کمشنر نے میاں محمد کاشف اشفاق سے اتفاق کرتے ہوئے چنیوٹ فرنیچر انڈسٹری کو مزید پروان چڑھانے کیلئے ڈویژ نل انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




