فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار ریحان اشرف کے قاتل ملزم عمیر خالد کو مدعی مقدمہ اور گواہان نے ڈسٹرکٹ جیل میں شناخت کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمسا انڈسٹری کے مالک ریحان اشرف کے بھائی حسن اشرف اور گواہان امجد اوراکرام نے جج مبشر اعوان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ کی جانب سے چھ چھ ملزمان کو تین تین قطاریں بنا کر ملزم عمیر خالد سمیت دیگر کوکھڑا کیا تو مدعی مقدمہ نے گواہان کے ہمراہ ریٹائرڈ کانسٹیبل کے بیٹے عمیر خالد کو شناخت کر لیا۔ جسے قانونی کارروائی کے بعدجسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا جبکہ پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی جانے والی مقتول کے زیر استعمال دونوں گاڑیوں کو سول جج اسد اللہ خٹک کی عدالت سے سپر داری کروانے کے بعد مدعی کو دیدی گئیں۔




