صنم سعید کی 5سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ صنم سعید جلد ہی میں منٹو نہیں ہوں ڈرامے سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔میں منٹو نہیں ہوں سے قبل صنم سعید کا چند دن پہلے ڈرامہ دوسرا چہرہ بھی شروع ہوا ہے۔اداکارہ کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل وہ آخری بار ٹی وی اسکرین پر 2019 کے مقبول ڈرامے دیدن میں دکھائی دی تھیں، اب نصف دہائی سے زائد عرصے کے بعد وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔کچھ عرصہ قبل ماں بننے والی اداکارہ صنم سعید نے اپنا ڈراما نشر ہونے والے سے قبل انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں میں منٹو نہیں ہوں سمیت دیگر ڈراموں اور فلموں کے کرداروں کی تصاویر شیئر کیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ٹی وی اسکرین کو پاکستان میں سب سے طاقتور اور دوسروں پر اثر چھوڑنے والی چیز بھی قرار دیا۔ مشہور اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے، منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں