پشاور(بیوروچیف) خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 20025-26ء کے دوران4ارب29کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی جبکہ گیس نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25کے مقابلے میں تقریبا 3.5فیصد بڑھ گئی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطا ہر ماہ تقریبا 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریبا ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے۔جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعوی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس کی چوری جاری ہے، سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔کرک کے گاوں نشپا کے قریب پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔




