لاہور(بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت رواں برس جیب تراشی کی وارداتوں میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال2025 کے پہلے 5ماہ کے دوران جیب تراشی کے 9720 مقدما ت درج ہوئے جبکہ رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران جیب تراشی کی 10 ہزار 53وارداتیں رپور ٹ ہوئیں۔صدر ڈویژ ن میں گزشتہ سال جیب تراشی کے 1766، رواں سال 1992مقدمات در ج ہوئے ۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال جیب تراشی کی 742، رواں سال 1726وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں گزشتہ سال 1276، رواں سال جیب تراشی کی 1375وارداتیں ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال جیب تراشی کے 1248، رواں سال 988 مقدمات درج ہوئے ۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 2672، رواں سال جیب تراشی کی 2090 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ ماڈل ٹائون ڈویژن میں گزشتہ سال 2016، رواں سال جیب تراشی کی 1882 وارداتیں ہوئیں۔جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں مزارات، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بازاروں اور جنازوں میں ہوئیں۔




