ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کمالیہ میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا، مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہریوں سے سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کے بارے میں دریافت کیا، جس پر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سراہا۔




