صوبہ بھر میں ریونیو وصولی میں پہلی پوزیشن ،سرگودھا ٹیم کی محنت لائق تحسین ہے

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ اپنے آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران ریونیو افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ سرگودھا کی ٹیم نے شدید گرمی کے باوجود افسرا ن مسلسل فیلڈ میں موجود رہے، جو ان کی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کا ثبوت ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ریونیو وصولی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو وصولی بلاشبہ ایک مشکل کام ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے فیلڈ سٹاف کو متحرک کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو قابل تحسین کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے نہ صرف سرکاری نظام مضبوط ہوا بلکہ عوام کو بھی بہتر اور بروقت ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں بہترین ٹیم ورک، مؤثر قیادت اور اداروں کے درمیان مضبوط رابطوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تاکہ ضلع سرگودھا ہر شعبے میں اپنی نمایاں کارکردگی برقرار رکھ سکے۔ کمشنر نے کہا کہ اب مون سون اور ممکنہ فلڈ سیزن کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں