ضمنی الیکشن،3حلقوں میں54امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں 5اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے104 سے 15 اور پی پی98 سے بھی 15امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ جبکہ 3ستمبر سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات مسترد ہونے کی صورت میں 8ستمبر تک امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت ہو گی۔ 13ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو عدالت سے سزا ہونے پر حلقہ این اے104 میں ضمنی انتخابات کیلئے 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں وزیراعظم کے کوارڈینیٹر احسان افضل خاں’ انکی والدہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل’ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خاں’ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر دانیال احمد’ سابق ایم پی اے مہر حامد رشید’ سابق ایم پی اے شکیل شاہد کے علاوہ سابق سیکرٹری چناب کلب مہر عبدالرئوف رشید’ حسن جاوید’ حسن مسعود’ رانا عدنان جاوید’ شکیل حسین’ شہیر حیدر ملک’ صوبہ خان ایس کے عامر چدھڑ’ وحید احمد’ بشارت علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98 سے بھی 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم’ سابق ایم پی اے اجمل چیمہ’ آصف شہزاد تبسم’ شیرافگن’ طاہرہ احمد’ عامر اقبال’ عطاء اﷲ’ فراز انیس’ قمر محمود’ محمد جاوید خان’ محمد عامر نواز’ محمد عثمان اکرم’ محمود احمد’ وسیم اکرم’ وسیم الحسن شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پی پی98 میں سابق سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ساہی کے بیٹے جنید افضل ساہی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا ہونے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔ تاہم سابق سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری افضل ساہی کی فیملی سے کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے۔دریں اثنائ۔جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ این اے 96 میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،تحریک لیبک پاکستان تحریک انصاف سمیت آزاد امیدواران سمیت 24امیدواران کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حیدر علی کھرل کو 10سال کی سزا کا فیصلہ سنائے جانے پر سیٹ خالی ہو چکی تھی جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ حلقہ میں 5 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 24 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے امیدوران کی جانب سے جوش و خروش دکھائی دیا اور ڈھول کی تھاپ پر سپوٹرران کی موجودگی میں امیدوران نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے این اے 96میں طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر،انکے والد اشرف چوہدری،سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر،انکے بیٹے ملک عرفان شاہد وسیر،پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کے بھائی سردار اصغر ڈوگر،پاکستان پیپلز پارٹی کے رائے وقاص اسلم کھرل، رائے شاہ جہاں کھرل،ازاد امیدوار مرزا ارشد بیگ،ملک شاہد اقبال اعوان،سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین کھرل، چوہدری تیمور علی خان،تحریک لیبک کے سید آصف رضا بخاری سمیت 24امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے حلقہ این اے 96میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 62ہزار 891ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 469 ہے خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 422 ہے حلقہ این اے 96 میں ضمنی الیکشن 5 اکتوبر کو ہونگے فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ 5اکتوبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں