فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ357گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دوسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کا زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے،پولیس نے زخمی ملزم علی حسین کو طبی علی حسین کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کا تفتیشی حسن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوسری جماعت کی 7سالہ طالبہ سے زیادہ کے ملزم علی حسین کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھا جب وہ 357گ ب پھاٹک کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم کو چھڑوا لیا تو پولیس نے ملزم کی فرار ی کی اطلاع کرتے ہوئے تعاقب کر کے فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم علی حسین جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جس کو قابو کر کے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا اور اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




