سڈنی /نیو یارک (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے گردن کی انجری کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کروالیا جس کے بعد ان کی صحت میں بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔اسٹیو اسمتھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران گردن میں تکلیف ہوئی تھی۔ سکین میں گردن کے ایک جوڑ کی انجری کی تصدیق ہوئی جس کے باعث وہ آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔ جارج بیلی نے بتایا کہ اسمتھ نے نیویارک میں ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے اور انجری کی اصل وجہ جاننے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اسمتھ شیفلڈ شیلڈ کے پانچویں رانڈ میں نیو ساتھ ویلز کی جانب سے کوئنزلینڈ کے خلاف کھیل سکیں گے۔اسمتھ آئندہ ہفتے سڈنی واپس آئیں گے جہاں ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واپسی متوقع ہے۔




