لاہور (بیوروچیف)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 400تیار پتنگیں اور ڈور کے 10پنے برآمد کر لیے۔ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔ ملزم شہزاد پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا، جبکہ دوسرا ملزم ایاز آن لائن آرڈر وصول کرکے ڈور کے پنوں کی سپلائی کر رہا تھا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے برآمد ہونے والی پتنگیں اور ڈور قبضے میں لے لی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔




