پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس شپ کا آغاز ‘نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے بہترین مواقع میسر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)جے30پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا، بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 17ممالک کے مجموعی طور پر 62کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن میں 39بوائز اور 23گرلز شامل ہیں۔ ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، بیلاروس، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار، قیمتی تجربہ حاصل کرنے اور ورلڈ ٹینس ٹور جونیئر رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے، جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اس چیمپئن شپ کا مرکزی اسپانسر ہے’اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طفیل چیمہ اور خزانچی احسن زیدی بھی موجود تھے۔ بوائز سنگلز کے مقابلے رانڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلے جا رہے ہیں، جس کے لیے آٹھ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں اور ہر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا۔ مین ڈرا کے پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں عبدالباسط، حمزہ رومان، ریان خان، ایم حسن عثمانی اور احتشام ہمایوں نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ بوائز سنگلز رانڈ رابن کے پہلے رانڈ میں عبدالباسط (پاکستان)نے برینن این جی (سنگاپور)کو 6-4، 1-6، 10-5 سے، حمزہ رومان (پاکستان)نے تاچاتم سریسن (تھائی لینڈ)کو 6-1، 6-0 سے، ریان خان (پاکستان) نے سنژار بولات (قازقستان)کو 6-4، 6-2 سے اور احتشام ہمایوں (پاکستان)نے پٹینان جتورونروج (تھائی لینڈ)کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ)نے ووکاسین پاولووچ (سربیا)کو 6-0، 6-0 سے، جین ڈی سارم (سری لنکا) نے سوچھیرو ایشیدا (جاپان)کو 6-3، 6-2 سے، تھیراپت سمریت وانیچا (تھائی لینڈ)نے ابدار علی کو 6-1، 6-1 سے، نکیتا ڈوگاڈین (روس)نے جِنگ شوان ژو (چین)کو 3-6، 6-4، 10-4 سے، (سری لنکا)نے محمد شایان (پاکستان)کو 6-1، 6-1 سے، یوپئی لیانگ (چین)نے محمد یحیی (پاکستان)کو 6-3، 4-6، (10-6) سے، جیکب لیٹسچ (جرمنی)نے الشن خان محمدکالی (قازقستان)کو 6-0، 6-0 سے اور ایم حسن عثمانی (پاکستان)نے عامر مزاری (پاکستان)کو 7-5، 6-2 سے شکست دی، جبکہ ناپت پٹانالرتفان (تھائی لینڈ)نے ایم حذیفہ آصف کو 6-3، 6-1 سے ہرایا۔ گرلز سنگلز کے پہلے رانڈ میں پلویپیتھ ڈانکھیا (تھائی لینڈ)نے گتھمی ریانا فرنینڈو (سری لنکا)کو 6-1، 6-1 سے، انیاوی پیسارن پانوونگ (تھائی لینڈ)نے ڈینیلیا بیسیبائیوا (قازقستان)کو 6-1، 6-2 سے، پولینا سوشکووا (قازقستان)نے حاجرہ سہیل (پاکستان)کو 6-0، 6-1 سے، زینیا سیمینووا (قازقستان) نے ماریہ مارکویچ (روس)کو 6-4، 6-1 سے اور یانا چوہدری (بنگلہ دیش) نے عنایہ خان (پاکستان)کو 6-1، 6-0 سے شکست دی، جبکہ ڈائشی ہو (چین) نے ملانا وروبیوا(قازقستان)کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ چیمپئن شپ کے مزید مقابلے کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں