لاہور (بیوروچیف) نجی یونیورسٹی کے ایک طالب علم سے مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ کرنے پر تھانہ نواب ٹائون کے تھانیدار دانیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر محمد بوٹا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تھانیدار دانیال پر طالب علم سے رقم طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم افسر نے ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم سے پیسوں کا مطالبہ کیا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ گداگری سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مختلف پہلوں سے چھان بین جاری ہے۔




