طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )یونائٹڈ چارٹر سکولز پروجیکٹ آف بیکن ہائوس سکول سسٹم پیپلز کالونی کیمپس اور ایڈن گارڈن کیمپس کی شاندار سالانہ گریجویشن تقریب نہایت پروقار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن را عبدالکریم، چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا، پروجیکٹ ڈائریکٹر فورسز گروپ آف کالجز پروفیسر شہزاد نیاز، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز میاں رفعت اقبال، معروف ماہرِ تعلیم را محمد اقبال،میزبانی کے فرائض ادارہ ہذا کے پرنسپل زوہیب خان نیازی نے انجام دیے اور ادارے کے بے مثل کامیابیوں کا ذکر اپنے سپاس نامہ میں کیا معزز والدین، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ رنگا رنگ اور متاثر کن پروگرام نے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی جبکہ طلبہ کی صلاحیتوں، اعتماد اور تخلیقی استعداد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں