فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام طالبات کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے نمائش کا افتتاح کرکے سٹالز دیکھے۔ڈائریکٹر ہوم سائنسز پروفیسرڈاکٹر بینش اسرار ودیگر منتظمین موجود تھے۔اس موقع پرفیشن ڈیزائن،ٹیکسٹائل،غذائیت کے شعبے کے طلبہ نے اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی۔کینوس پینٹنگ،گھریلو ٹیکسٹائل اور مختلف اقسام کی گارمنٹس نمائش میں رکھی گئی تھیں۔کمشنر نے نمائش کے شاندار انعقاد اورطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے والے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طالبات ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ طالب علموں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تربیت ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز نے نمائش کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔




