فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ طیبہ ٹائون لسوڑی شاہ روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر آتشزدگی’ بھاری مالیت کا فرنیچر اور گھریلو سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیبہ ٹائون کے محمد علی کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث چنگاری قریب پڑے ہوئے کپڑے پر گری جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم بھاری مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا۔




