ظفرآباد میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والاچل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ ظفرآباد میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا اکرم ولد عاشق بھی چل بسا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق ظفرآباد میں 29جولائی کو معمولی جھگڑے پر ملزمان تنویر عرف راشی’ ابوبکر وغیرہ کی فائرنگ سے غلام مرتضیٰ موقع پر جاں بحق جبکہ مبارک علی’ اس کا بیٹا علی حسن اور دو افراد تنویر حسین اور اکرم ولد عاشق بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ تاہم اکرم ولد عاشق ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تاہم مقتولین کے ورثاء نے گزشتہ روز قاتلوں کی عدم گرفتاری پر روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں