کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اداکار و شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انداز میں نمایاں تبدیلیاں کیں اور چند تصاویر شیئر کیں جس پر ان کے روایتی اور سادہ لباس پسند کرنے والے مداح حیران رہ گئے۔تاہم ان کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب وہ شوہر دانش تیمور کے ڈرامے کی سنیما پریمیئر تقریب میں شریک نہ ہوئیں۔




