معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ٹیکسلا (شوبز نیوز) ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ گیلامنہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واقعے میں مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی شدید زخمی ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں