ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع کے دوران کشمیرا شاہ نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو محبت، شادی اور بے وفائی کے موضوع پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اور اداکارہ کشمیرا نے آسمان میں دل کی شکل کے بادلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سچی محبت اب بھی قائم ہے؟کشمیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ تو کیا سچی محبت ایسی ہوتی ہے؟




