جنوبی افریقہ(سپورٹس ڈیسک )دنیا بھر میں اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کیلئے معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں، عالمی شہرت یافتہ پروٹیز کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال میں نے ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں کھیلنا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ یہ نیا تجربہ کرنے اور ایک کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع ہے، مجھے پی ایس ایل کوقریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔فاف ڈوپلیسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ بھرپور جذبے اور ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے۔




