عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھارت رسوا ہو گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھارت ایک بارپھرر سوا ہو گیا ہے عدالت نے پاکستان کے حق میں اوربھارت کے خلاف فیصلہ دے کر واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کو روندنہیں سکتا۔ جاری بیان میں ان کاکہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارتی ہٹ دھرمی ہے وہ بازنہ آیاتو پاکستان پانیوں کادفاع ہرصورت کریگا-افواج پاکستان نے پوری قوم ترجمانی کے ساتھ معرکہ حق میں بھارت کوسبق سکھا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقاربلندہوا-انہوں نے منشیات کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی انکشافات کو منظرعام پر لانے کی ضرورت ہے نام لئے بغیر سیاستدانوں کی تضحیک نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں