کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں نرخ2سے3فیصد تک نیچے آ گئے۔رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 2.98 فیصد کمی کے بعد 101.94 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2.02 فیصد کم ہو کر 108.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جب برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل تک آ گیا تھا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 110 ڈالر سے گھٹ کر 104 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں حالیہ کمی 4 سال کی بلند ترین سطح کے بعد استحکام کی جانب اشارہ ہے۔




