فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی یوم امن دوستانہ نمائشی ہاکی میچ فیصل آباد، 29 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ہاکی گراؤنڈ مین کیمپس فیصل آبادعالمی یومِ امن کے حوالے سے امن کے فروغ کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بمقابلہ یونیور سٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ایک شاندار دوستانہ نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا جو 4ـ4 گول سے برابر رہا۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں:ـ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سعید جاوید، GCUFـ ہیڈ کوچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد حافظ ریحانـ مہمانان گرامی ـ میاں جمیل اختر، نعیم شجاع ـ بابائے ہاکی رانا ارشاد ـ زرعی یونیورسٹی کے کوچ ثقلین رندھاوا موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے امن کے پیغام کے ساتھ مشترکہ گروپ فوٹو بنوایا۔امن کا پیغام، کھیل کے میدان سے ۔




