ممبئی (شوبز نیوز) عامر خان کا پہلی بار بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کا فیصلہ، مہمانوں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔ بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے۔کمال آر خان نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کو بہت بڑی فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان کا یہ ماننا تھا کہ پورا ہندوستان یوٹیوب پر 100 روپے دے کر ان کی فلم دیکھے گا اور یہ مالا مال ہوجائیں گے اور 200، 300 کروڑ روپے کما لیں گے مگر ہوا بالکل اس کے الٹ۔




