لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کامیڈین عام سی شکل و صورت کے ہوتے ہیں، جب کہ ہیرو بھی کامیڈی کر سکتا ہے۔فردوس جمال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ فلم اسٹار شاہد حمید کو اداکار نہیں سمجھتے، وہ بہت خوبصورت آدمی ہیں، لیکن بالکل بھی اداکار نہیں ہیں، وہ کبھی یہ نہیں سمجھ پائے کہ انہیں بہترین میں سے بہترین کے طور پر کیوں یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد حمید زیادہ تر ایک حادثہ ہیں اور حادثہ کہیں بھی ہو سکتا ہے، اسی طرح وہ شاہد کے کیریئر کو بھی دیکھتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وہ تھیٹر پر اداکاری کرتے تھے تو اس وقت وہ مزاحیہ اداکاروں کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کرتے تھے اور بس ان کا کردار اسٹیج ڈرامے کے آخر میں آکر ایک جذباتی ڈائیلاگ بولنے کا ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کامیڈین عام سی شکل و صورت کے ہوتے تھے، تو ان کے دل میں یہ خیال آیا کہ جب وہ کامیڈی کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہ کریں، جب کہ ان کی اچھی شکل و صورت بھی ہے۔




