عبدالستار ایدھی کی خدمت کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ اے میرے وطن کے قومی ہیرو عبدالستار ایدھی تیری جرات اور بہادری کو سلام ! مسیحا پاکستان عبدا لستار ایدھی کی ناقابل فراموش ملکی وملی خدما ت کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیںاوروں کی خدمت کرنا اور دکھی انسا نیت کو سینے سے لگانا یہ اللہ والوں کی سنت مبارکہ ہے جسے محسن پاکستان عبدالستا ر ایدھی نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے دینی و قومی مشن کو جاری رکھا ان کی بدولت لاوارث افراد کو عزت ملی اور لاوارث لاشوں کو حرمت و تعظیم ملی یہ فلاح انسانیت کا کام ہر ایک کی بس کی بات نہیں عبدا لستار ایدھی کی ناقابل فراموش خدمات کو پاکستان پیپلز پارٹی ان کی10 ویںبرسی کے موقع پر زبردست خیراج عقید ت پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں