ساہیوال(بیورو چیف) حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کیلئے ٹیسٹوں کا فقدان لاکھوں روپے کے کیمیکلز اور کٹوں کے باوجود شہری ٹیسٹوں اور ایکسرے،ای سی جی، الٹرا سا ؤنڈ کیلئے دربدر ہو گئے متا ثرہ مریضوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبارٹری ٹیکنیشن حیلے بہانو ں سے عام عوام کو ٹرخانے لگے نہ تو لیبارٹری میں بلڈ چیک کرنیوالی کِٹیں موجود ہیں ہسپتال میں ادویا ت اور لیبارٹری کٹوں کا فقدان ہے ڈاکٹڑوں کی طر ف سے متعدد لکھی جانے والی ادویات کی عدم دستیابی ہے بچوں اور ہڈی جوڑ کے آؤٹ ڈور میں ڈاکٹر ماصوف12بجے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں اسی طرح الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کے لئے بھی مریض خوار ہو رہے ہیں۔ ہارٹ کے مریضوں کو ہارٹ کی بھی ادویات میسر نہیں ہیں ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں سے عملہ ناروا سلوک اختیار کئے ہوئے ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




