عبدالوحید، عبدالباسط، عبدالقادر کے والد انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صوفی ویونگ انڈسٹریز کے میاں عبدالوحید کے بھائی، میاں عبدالباسط اور میاں عبدالقادر کے والد محترم میاں عبدالخالق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گرائونڈ پیپلز کالونی کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے اس انتقال پر ملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں