لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شان شاہد کو ڈراموں میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو جو اپنی خوبصورت شخصیت اور بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے تعریف کی جاتی ہیں۔ انہوں بہت سے مقبول ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اب وہ بطور جج شریک میزبانی کر رہی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو اکثر ٹی وی شوز میں اپنے بے باک اور وائرل ہونے والے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔اپنے حالیہ ایپی سوڈ میں انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ شان شاہد صائمہ، بابر علی اور جاوید شیخ کی طرح ٹیلی ویژن پر نظر آئیں۔




