ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے۔ سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں بھارت کی نفرت آمیز سیاست اور وہاں کی فلم انڈسٹری کی منافقت پر کھل کر تنقید کی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ رویہ بدترین اور بیرحمانہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم برسوں کوشش کرتے رہے کہ فن کے ذریعے تعلقات بہتر ہوں لیکن بھارت نے ہمیشہ سیاست کو فن پر فوقیت دی۔ ہمیں نہ صرف نظرانداز بلکہ مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کو بھارت میں بھی لاکھوں افراد دیکھتے ہیں جو ہمارے مداح ہیں لیکن بھارتی پروڈیوسرز اور فلم ساز ہمارے کام کو کبھی بھی ریلیز کرنے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔انھوں نے مثال دیکر اپنی بات کی وضاحت کی کہ پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ جیسی فلم نے بین الاقوامی سطح پر دھوم مچائی لیکن بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دی گئی۔




