لاہور (بیوروچیف) لاہور کی ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران لاہور کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات بڑھ کر 3لاکھ 21ہزار 654تک پہنچ گئے، جبکہ یکم اپریل کو یہ تعداد3لاکھ 5ہزار849تھی۔اس دوران عدالتوں میں 67ہزار 554نئے مقدمات دائر ہوئے۔




