عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(بیوروچیف)پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں کل سے مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے، سیشن اور سول عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔نئے شیڈول کے مطابق سیشن اور سول عدالتوں میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، جبکہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔عدالتی شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں