فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس3ماہ سے معطل،کروڑوں کا نقصان

فیصل آباد’لاہور(سٹاف رپورٹر/بیورو چیف ) فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ریلوے سفر گزشتہ تین ماہ سے تاحال بحال نہ ہو سکا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے سروس معطل ہونے سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی روزانہ6سے 7لاکھ روپے کی آمدن متاثر ہو رہی ہے، جبکہ اب تک اسٹیشن کو6کروڑ روپے سے زائد کا مالی خسارہ ہو چکا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد سے لاہور کے درمیان روزانہ 5 سے 6 ہزار شہری ریلوے کے ذریعے سفر کرتے تھے، تاہم سروس بند ہونے کے باعث مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کرنے پڑ رہے ہیں۔ریلوے سروس کی بحالی میں تاخیر کے باعث مسافروں نے جلد از جلد ٹرین آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں