ساہیوال ( بیوروچیف ) آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ساہیوال میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کا خصوصی اجلاس۔ اجلاس میں ڈی پی او ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی شرکت محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ حساس مقامات، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے جامع لائحہ عمل پر تبادلہ خیال شرپسند عناصر اور امن دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلئے مؤثر انٹیلی جنس کوآرڈینیشن پر زور عرس مبارک حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سیکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر خصوصی ہدایات جاری زائرین کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت محرم الحرام اور عرس مبارک کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔




