عشرہ محرم ‘مثالی اقدامات کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ کو جاتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں عزاداروں کے لیے بہترین اور مثالی اقدامات کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کو جاتا ہے کہ جن کی موثر حکمت عملی کے باعث صوبہ بھر میں نہ صرف باہمی یگانگت، رواداری، بین المسالک ہم آہنگی، اور اتحاد و اتفاق کو فروغ ملا۔ جس کے باعث ملک اور اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام ہوئے۔ بلکہ عاشورہ محرم پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات سمیت روشنی، صفائی اور پانی کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا اہم کارنامہ ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی عمدہ پالیسی اور مانیٹرنگ کے باعث الحمدللہ۔ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے، روزگار کی فراہمی، غربت، مہنگائی کے خاتمہ سمیت صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لییوفاقی اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز کارکردگی قابل قدر ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں