فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے چارسدہ میں بزرگ عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت علامہ شیخ محمد ادریس پر ہونیو الے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف ایک فرد یا علمائے کرام پر نہیں بلکہ پوری دینی، سماجی اور اخلاقی اقدار پر حملہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات معا شرے میں خوف و ہراس پھیلانے، امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور انتشار پیدا کرنیکی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت بردا شت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکو متِ وقت ، متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنیوا لے ادارو ں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ نوٹس لیا جائے، ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔




