راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں10ستمبر تک توسیع کر د ی ۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10ستمبر تک توسیع کی ہے۔جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ راولپنڈی صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔




