علی ظفر کا البم ”روشنی” ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا نیا میوزک البم روشنی ریلیز ہوتے ہی ڈیجیٹل دنیا پر چھا گیا۔البم کا پہلا ویڈیو سنگل رکسانا ریلیز کے فورا بعد نمبر ون ٹرینڈ بن گیا اور چند ہی دنوں میں لاکھوں ویوز عبور کر گیا۔ دلکش دھن، سادہ مگر مثر ویژولز اور منفرد انداز نے گانے کو ہر طبقے میں مقبول بنا دیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر یہ گانا سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوعات میں شامل ہے۔علی ظفر کا البم روشنی بارہ گانوں پر مشتمل ہے، جس میں محبت، رومان، خود احتسابی اور جذباتی کیفیتوں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں